خبرنامہ

اعظم سواتی پیش نہ ہوئے فرد جرم لگے گی، الیکشن کمیشن، کابینہ کا ترجمان ہوں، فواد چوہدری نے معافی مانگ لی

اعظم سواتی پیش نہ ہوئے فرد جرم لگے گی، الیکشن کمیشن، کابینہ کا ترجمان ہوں، فواد چوہدری نے معافی مانگ لی

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آئندہ سماعت پر اعظم سواتی پیش نہ ہوئےتو فرد جرم لگے گی،معاون وکیل کاکہناتھاکہ سینیٹ اجلاس چل رہا ہے اس لیے اعظم سواتی اور بیرسٹر علی ظفر نہیں آسکے، الیکشن کمیشن نے کہاکہ ہم نے آپ سے جواب جمع کرانے کا کہا تھاجس کے بعد نوٹس کیس کی سماعت 3 سمبر تک ملتوی کردی گئی

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نےالیکشن کمیشن میں پیش ہوکر کہاکہ کابینہ کا ترجمان ہوں، کاغذی کارروائی میں نہیں پڑھنا چاہتا،معافی مانگتا ہوں، استدعا ہے نوٹس واپس لیا جائےجس پر الیکشن کمیشن نےوزیر اطلاعات کو تحریری طور پر معذرت پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

منگل کے روز وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کے خلاف شو کاز نوٹس کے معاملے پرالیکشن کمیشن میں ممبر کمیشن نثار درانی اور شاہ محمد جتوئی کی سربراہی میں سماعت ہوئی، وفاقی وزیر اطلاعات نے کمیشن کے سامنے پیش ہوکر کہاکہ میں خود بھی ایک وکیل ہوں اور حکومت کا ترجمان ہوں، میں نے کسی کو گالی نہیں دی ، میری معذرت قبول کریں جس پر کمیشن کے ممبر نے کہاکہ آپ تحریری طور پر معافی نامہ لکھ کر دے دیںجس پر فواد چوہدری نے کہاکہ ٹھیک ہے میں معافی نامہ جمع کرا دیتا ہوں۔

دوسری جانب اعظم سواتی اور انکے وکیل بیرسٹر علی ظفر الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئے ،معاون وکیل نے کہاکہ سینیٹ اجلاس چل رہا ہے اس لیے اعظم سواتی اور بیرسٹر علی ظفر نہیں آسکے، الیکشن کمیشن نے کہاکہ ہم نے آپ سے جواب جمع کرانے کا کہا تھا،معاون وکیل نے کمیشن کو بتایا کہ ہم بدھ تک جواب جمع کرا دیں گے جس پر ممبر الیکشن کمیشن نے کہاکہ آپ جواب تو جمع کرا دیں اگر آئندہ سماعت پر جواب جمع ہوا یا نہیں تو چارج فریم کر دیں گے

ممبر سندھ نے کہاکہ آپکی التوا کی درخواست پر سینیٹ الیکشن شروع ہونے کا وقت نہیں لکھا، ممبر بلوچستان نے کہا کہ اگلی سماعت پر اعظم سواتی کا جواب نہ آیا تو فرد جرم عائد کردینگے،الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔