خبرنامہ

اقتصادی راہداری سے خطے کی تقدیر بدل جائے گی:وزیراعظم

اسلام آباد (نیٹ نیوز)۔ وزیراعظم نواز شریف سے سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفرالحق نے اسلام آباد میں ملاقات کی، وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت گیس اور بجلی کی کمی پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،توانائی کے شعبے میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت توانائی کے شعبے میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری سے گیس اور بجلی کی کمی پورا کرنے کی ہرممکن کوشش کر رہی ہے ، جاری منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور صارفین کو سستی بجلی میسر ہو گی وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ توانائی کے جاری منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو گا بلکہ صارفین کو سستی بجلی بھی دستیاب ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقصادی راہداری پاکستان کیلئے گیم چینجر اور خطے کیلئے تقدیر بدلنے والا منصوبہ ہے ، ملک میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے ، عالمی مالیاتی اداروں کا اعتماد پاکستانی معیشت میں بہتری کا ثبوت ہے ۔ ان کا کہنا تھا ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں ، حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنا چاہتی ہے ۔ راجا ظفر الحق نے کہا کہ وزیراعظم کا ترقی اور خوشحالی کا ایجنڈہ ہی ملک کو موجود مسائل سے نکال سکتا ہے –