اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواکے علاقے باجوڑ میں دھماکے کی مذمت کی ہے۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کی کوئی بھی کارروائی اس کے محرکات سے قطع نظر، خواہ وہ کہیں بھی، کسی بھی وقت اور کسی کے بھی ذریعے کی گئی ہو، مجرمانہ اور بلاجواز ہے ۔
انہوں نےکہا کہ دہشت گردی اپنی تمام شکلوں اور مظاہر میں بین الاقوامی امن و سلامتی کے سنگین خطرات میں سے ایک ہے۔کونسل کے اراکین نے دہشت گردی کی ان قابل مذمت کارروائیوں کے مرتکب افراد، منتظمین اور مالی معاونت کرنے والوں کا احتساب کرنے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا۔