امریکی ڈالر بے لگام، انٹربینک مارکیٹ میں ریٹ 173 روپے سے تجاوز کر گیا
لاہور:
انٹربینک میں امریکی ڈالر بے لگام، ریٹ 173 روپے سے تجاوز، عوام پر غیر ملکی قرضوں کے بوجھ میں مزید اضافہ ہو گیا۔
کاروباری ہفتہ کے پہلے روز امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، 2 روپے 2 پیسے اضافے سے ڈالر 173 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔
معاشی تجزیہ کاروں نے ڈالر کی بڑھتی قیمت کو پاکستانی معیشت کیلئے منفی پیشرفت قرار دیا ہے۔ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بڑھنے سے جہاں رواں مالی سال میں بیرونی قرضوں کے بوجھ میں تقریبا 1800 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے وہیں درآمدی اشیا جن میں پٹرول، ڈیزل، کھانے کا تیل، دالیں، خشک دودھ، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کے پارٹس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔