خبرنامہ

امید ہے برطانیہ پر تشدد کاروائیوں کیلئے اکسانے پر اپنے شہری سے جواب طلب کرے گا،وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ متحدہ کے قائد الطاف حسین کے پاکستان کے خلاف بیان کے بعد ان کی شخصیت پر تبصرے کی ضرورت نہیں، پرویز مشرف کے دور میں بھارت جاکر الطاف حسین نے پاکستان کے خلاف باتیں کیں۔بدھ کو سرکاری ٹی وی کو انٹرویر دیتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ الطاف حسین کے بیان کے بعد انکی شخصیت پر تبصرے کی ضرورت نہیں ہے ، انہوں نے کھل کر پاکستان پر حملے کرنے شروع کر دیے ہیں، انہوں نے کہا کہ مشرف کے دور میں بھارت جاکر الطاف حسین نے پاکستان کے خلاف باتیں کیں،پاکستان میں الطاف حسین کے بیان کے بعد بڑا رد عمل پیدا ہوا ہے اور برطانیہ سے معاملہ اٹھایا جارہا ہے، امید ہے برطانیہ پر تشدد کاروائیوں کیلئے اکسانے پر اپنے شہری سے جواب طلب کرے گا ۔ پرویز رشید نے کہا کہ الطاف حسین کی تقریر کے بعد کراچی میں پرتشدد واقعات ہوئے ہیں ، وزیرداخلہ نے میڈیا ہاؤسز کی سیکورٹی کے حوالے سے سندھ حکومت سے بات کی ہے، صوبائی اور وفاقی حکومت سیکورٹی کے حوالے سے اقدامات کرے گی