اسلام آباد .. تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں بہت زیادہ تعداد میں پولیس کی تعیناتی سے لگتا ہے کہ آج کوئی بہت بڑا فیصلہ آنے والا ہے ۔ سپریم کورٹ پہنچنے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ عدالت میں اتنی پولیس تعینات ہے ، یہاں کوئی جلسہ تو نہیں ہو رہا ، انتظامیہ کو کیا ڈر ہے کوئی خوف ہے یا دہشت گردی کا خطرہ ہے ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ سخت سیکورٹی دیکھ کر لگتا ہے کہ آج کوئی بہت بڑا فیصلہ آنے والا ہے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نیوز گیٹ کی تحقیقات کے لیے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیٹی قبول نہیں کیونکہ اس کمیٹی کا نتیجہ بھی ماڈل ٹائون کمیٹی کے نتیجے جیسا نکلے گا