لاہور: (ملت+اے پی پی) لاہور ہائی کورٹ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازت میں توسیع کے لیے متفرق درخواستیں دائر کردی گئی ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے متفرق درخواستیں دائر کی گئی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا حکم دیا جائے۔ ہائی کورٹ میں دائر درخواستوں میں درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ آرمی چیف کی قیادت میں فوج نے دہشت گردی کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کیا جس پر پوری قوم جنرل راحیل شریف کو آرمی چیف دیکھنا چاہ رہی ہے لہذا حکومت کو آرمی چیف راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کا حکم دیا جائے۔ جنرل راحیل شریف 27 نومبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہورہے ہیں، اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ میں موجودہ آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بنانے کے لیے درخواست بھی دائر کی گئی تھی تاہم اسے خارج کردیا تھا۔