اڈیالہ کی بجائے اٹک کیوں ؟ جائے نماز اور قرآن فراہم کیا جائے
اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں مکمل ریکارڈ طلب کر لیا‘ دوسری طرف اڈیالہ جیل منتقلی کے حوالے سے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کر کے عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست جلد مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل ٹرائل کورٹ کے 5 اگست کے فیصلے کے خلاف ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن کمشن کی شکایت پر ٹرائل چلایا گیا۔ فریقین کو نوٹس جاری کر کے کیس کا ریکارڈ بھی منگوایا جائے۔ سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ کے بجائے اٹک جیل میں کیوں رکھا گیا؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وجوہات پر مشتمل رپورٹ طلب کر لی۔ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کو جائے نماز اور انگریزی ترجمے والا قرآن مجید فراہم کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا۔ توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم کو سزا اسلام آباد کی عدالت نے سنائی تو انہیں اڈیالہ جیل میں رکھنے کے بجائے اٹک جیل کیوں بھیج دیا گیا؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکام سے جواب طلب کر لیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے سابق وزیراعظم کی جانب سے اڈیالہ منتقلی کی درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا