اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ بھارت کا اقوام متحدہ کی قراردادوں سے انحراف حیران کن ہے جب کہ مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی مرضی سے حل ہوگا۔
دفترخارجہ کے ترجمان نے بھارتی وزیرخارجہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہونے کے باوجود بھارت کا اقوام متحدہ کی قراردادوں سے انحراف حیران کن ہے اور اگر کشمیر بھارت کا لازمی حصہ ہے توسلامتی کونسل کے ایجنڈے پرکیوں ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں سے طے ہونا ہے اور مسئلہ کشمیر کے حل میں کشمیریوں کی مرضی شامل ہوگی۔