راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہےکہ وہ ابھی کچھ نہیں کہہ سکتیں فی الحال میں نے سیاست چھوڑ دی ہے۔
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ ہم روز انسداد دہشتگردی عدالت کیس میں بھگتنے آتے ہیں اور ایسا لگتا ہے صرف پی ٹی آئی والے دہشت گرد ہیں۔
پی ٹی آئی میں واپسی کے حوالے سے سوال پر جواب دیتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی فی الحال میں نے سیاست چھوڑ دی ہے۔شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوئی کارکردگی نہیں، حکومت میں بیٹھے لوگ شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں۔