اسلام آباد چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کا گزشتہ روز حکومت سے متعلق اپنے ریمارکس کی وضاحت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایسا نہیں کہا کہ عوام حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں ، عدالت میں بیٹھ کر غیر ذمہ دارانہ گفتگو نہیں کر سکتے ۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں اورنج لائن منصوبہ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت کے نام پر بادشاہت اور گڈ گورننس کے نام پر بیڈ گورننس ہے، ان سب کے خلاف عوام کو اٹھ کھڑا ہونا ہو گا ۔ انہوں نےکہا کہ ملک میں جمہوریت کے نام پر مذاق ہو رہا ہے ، عوام کے ووٹ سے منتخب نمائندے ہی ایسے کام کرتے ہیں ۔