اسلام آباد:(ملت+اے پی پی) قومی اسمبلی نے کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت اور بھمبر میں بھارتی فائرنگ کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں ہو جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما جہانگیر بدر، نوید قمر کے والد عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی عدیل کی وفات سمیت گڈانی واقعہ میں جاں بحق افراد اور پاک فوج کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برجیس طاہر نے کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت اور بھمبر میں بھارتی فائرنگ کے خلاف خلاف قرارداد پیش کی جس کو اسمبلی نے متفقہ طور پرمنظور کرلیا۔ قرارداد میں بھمبر میں بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے 7 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کی بھی شدید مذمت کی گئی۔