خبرنامہ

ایم کیوایم کے گرفتار کارکن کا 22 اگست کا واقعہ منصوبہ بندی کے تحت ہونے کا اعتراف

کراچی: پولیس کا کہنا ہےکہ 22 اگست کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں گرفتار ایم کیوایم کارکن نے دوران تفتیش واقعے کے منظم منصوبہ بندی کے تحت ہونے کا اعتراف کرلیا۔

ایکسپریس نیز کے مطابق کراچی میں انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے بغاوت اور دہشت گردی سمیت میڈیا ہاؤسز پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت کی، مقدمے کے تفتیشی افسر نے عدالت میں پیش کیے گئے ریمانڈ پیپرز میں بتایا کہ ایم کیوایم لیبرڈویژن کے کارکن آصف نے اعترافِ جرم کیا ہے کہ ہنگامہ آرائی اور میڈیا ہاؤس پر حملہ منظم منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا جب کہ پرتشدد کارروائیوں اور بغاوت پر اکسانے کیلئے متحدہ کےکارکنوں کی ڈیوٹی فوارہ چوک پر لگائی گئی تھی۔