اسلام آباد ( آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کرپشن کو معاشی دہشتگردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے کرپٹ وزیر اعظم نے ملک کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے ، کسی بھی سطح کی کرپشن ملک کو تباہ کر دیتی ہے ، فاٹا میں فوری اصلاحات دی جانی چاہئیں تھیں ، پاکستان میں دہشتگردی پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے، اگر حکومت نہ مانی پھر شٹر داﺅن کی طرف جانا پڑے گا،ا ٓرمی چیف سے ملاقات میں دہشتگر دی کے معاملے پر بات ہوئی ،ا نہوںنے بتایاکہ ہم نے اپنا کام کردیاہے، مسائل کا سیاسی حل نکالناہوگا ۔ وہ جمعہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ملٹری آپریشن کبھی کسی مسئلے کا حل نہیں ہے ۔ ملصری ایکشن ایک سیاسی حل کا حصہ ہوتا ہے ۔ فاٹا کے اندر جو آپریشن ہوا ضروری تھا کہ فوری طور پر فاٹا اصلاحات کی جاتیں کیونکہ آپریشن کے بعد وہاں کا پرانا سیٹ اپ ختم ہو چکا تھا ۔ فاصا کا حل یہی ہے کہ اسے کے پی کے کے ساتھ ملا دیا جائے اور فاٹا میں لوکل گورنمنٹ سیٹ اپ جلدی سے جلدی لایا جائے ۔ آرمی چیف سے ملاقات میں آرمی چیف نے کے پی کے پولیس کی خصوصی تعریف کی اور دہشتگردی کے حوالے سے بات ہوئی ۔ان سے ہماری ریلی کے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی ۔ا ٓرمی چیف نے بتایاکہ ہم نے اپنا کام کردیاہے، مسائل کا سیاسی حل نکالناہوگا عمران خان نے کہا کہ دہشتگرد باہر سے پیسے لے کر انتشار پھیلانا چاہتے ہیں ۔ کرپشن سے متعلق سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ کرپٹ وزیر اعظم ملک کو تباہ کرکے رکھ دیتا ہے ۔ کرپشن معاشی دہشتگردی ہے جو پاکستان کو تباہ کر رہی ہے ۔ کسی بھی سطح کی کرپشن سے ملک تباہ ہو جاتے ہیں ۔ وزیر اعظم اور اس کی کابینہ کرپشن کرکے ملک کو تباہ کر رہی ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا اگر حکومت نے فاٹا اصلاحات جلد نہ کیں تو ضرب عضب کے فوائد ہاتھ سے نکل جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم لاہور میں تاریخ رقم کریں گے اور نئے انکشافات کروں گا ۔ تاریخ بدلے گی اور لاہور میں بڑی عوام نکلے گی ۔ عمران خان نے کہا کہ اپنے احتجاج میں عدلیہ ، نیب ، ایف آئی اے اور الیکشن کمیشن کو پیغام دوں گا ۔ کیا نیب صرف چھوٹے لوگوں کو پکڑنے کے لئے ہے ۔ طاقتور کو آج تک پاکستان میں کوئی نہیں پکڑ سکا ۔ ہم انصاف چاہتے ہیں اور لاہور میں ہمارے پیچھے عوام کا سمندر ہو گا ۔ ….