لاہور: (ملت+اے پی پی) برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹر ویو میں عبدالباسط نے مسائل کے پر امن حل پر توجہ دینے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات چاہتا ہے جس میں تمام فریقوں کی رضامندی شامل ہو۔ بات چیت ہماری طاقت ہے کمزوری نہ سمجھی جائے۔ مذاکرات کی شرائط سے متعلق عبد الباسط کا کہنا تھا کہ کشمیری رہنماؤں کی شمولیت کے بغیر مذاکرات بے معنی ہیں۔ سیاچن اور مقبوضہ کشمیر سے فوجی انخلاء مطالباتمیں شامل ہو سکتے ہیں۔ ممبئی حملوں کا کیس عدالت میں ہے بھارت کے پاس ثبوت ہیں تو شیئر کرے۔ ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہو گی۔