کراچی ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 68 ویں برسی اتوار کو عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ۔قائم مقام صدر اور چیئر مین سینٹ میاں رضاربانی نے بانی پاکستان کو خراج عقید ت پیش کرنے کے لئے مزار پر حاضری دی قبرپر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔ قائم مقام صدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی تقاریر کا خلاصہ پاکستان کی ترقی کا روڈ میپ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں عوام پر بھارتی مظالم قابل مذمت ہیں ، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں رکوائے ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پلیٹ گن کے استعمال سے کئی نوجوان شدید زخمی ہوئے ۔ قائم مقام صدر نے مزید کہا کہ آئین پر عمل کرنے سے جمہوری نظام کو مزید مضبوط بنایا جاسکتا ہے ۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان اور وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے بھی بانی پاکستان کے برسی کے موقع پر سندھ کابینہ کے ہمراہ مزار پر حاضری دی ۔گورنرسندھ اور وزیراعلی سندھ نے کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑاھائی ۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم برصغیر کے عظیم رہنما کو مسلمانوں کے لئے علیحدہ اسلامی ریاست کی کامیاب جدوجہد پر خراج عقیدت پیچ کرنے کے لئے حاضر ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں بانی رہنماؤں کی خدمات کو یاد رکھتی ہیں ۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے ۔ اس موقع پر گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نے قائد اعظم محمد علی جناح نے پر امن جدوجہد کے ذریعے ملک حاصل کیا ۔ انہون نے کہا کہ بانی پاکستان کے رہنماء اصول ایمان ، اتحاد اور نظم پر عمل پیرا ہوکر ہی ہم ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرسکتے ہیں ۔ مزار قائد پر تینوں مسلح افواج ، ڈائریکٹرجنرل سندھ رینجرز کے نمائندوں نے بھی مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادرچڑھائے۔بانی پاکستان کے برسی کے موقع پرمختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی مزار قائد پر حاضری دی قبرپر پھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی کی ۔ ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرا نے بھی مزار قائد پر حاضری دی فاتحہ پڑھی اور قبرپر پھول چڑھائے ۔ مختلف تنظیموں اور تعلیمی اداروں نے اس بابائے قوم کو خراج عیقدت پیش کرنے کے لئے پروگرمز منعقد کئیں جبکہ اخبارات نے خصوصی ضمیمہ شائع کئے اور ٹیلی ویژن چینلز نے خصوصی پروگرمزنشر ک