خبرنامہ

برطانیہ کی پاکستان کو امداد، فیملی پلاننگ، بچیوں کی تعلیم پر توجہ مرکوز ہوگی

برطانیہ کی پاکستان کو امداد، فیملی پلاننگ، بچیوں کی تعلیم پر توجہ مرکوز ہوگی

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) برطانیہ نے کئی ممالک کے ڈولپمنٹ سیکٹر کیلئے مالی امداد کم کردی ہے تاہم پاکستان میں ترقی کیلئے امداد، (آفیشل ڈولپمنٹ ازسٹنس) او ڈی اے، بڑھا دی ہے اور اسے دوگنا سے بھی زیادہ بڑھادیا گیا ہے۔

برطانیہ آئندہ مالی سال 2023 2024 کے دوران پاکستان کو 41.5 ملین پاونڈ کی رقم دو طرفہ آفیشل ڈولپمنٹ ازسٹنس کے تحت فراہم کرے گا جس میں فیملی پلاننگ، بچیوں کی تعلیم، ریونیو موبلائزیشن، سرمایہ کاری اور تجارت پر توجہ مرکوز ہوگی۔

برطانوی ہائی کمیشن نے منگل کے روز ایک نئے پاکستان کنٹری ڈولپمنٹ پارٹنر شپ سمری (سی ڈی پی ایس) کا اعلان کیا ہے.

برطانوی خارجہ، کامن ویلتھ اور ڈولپمنٹ آفس نے پاکستان یو کے ڈولپمنٹ آفس کیساتھ ایک نئے پروگرام کا اعلان کیا ہے، اس نئے سی ڈی پی ایس کے مطابق او ڈی اے کا بجٹ 133 ملین پاونڈ ہوگا۔