اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (ملت + اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے برطانوی سلامتی کے مشیر سرمارک لائل گرانٹ نے ملاقات کی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے امور زیر غور آئے ۔برطانوی سلامتی کے مشیرسر مارک لائل گرانٹ نے دہشت گردی کی روک تھام اور علاقائی امن و استحکام کے لئے پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی ۔انہوں نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کامیابوں کو بھی سراہا ۔