لاہور:
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا، کہتے ہیںکہ نیب حکومتی میگا اسکیمز پر ایکشن نہیں لے رہا، اسے صرف اپوزیشن کیخلاف استعمال کیا جا رہا ہے، نیب کے رہنے کا اب کوئی جواز نہیں، چیئرمین نیب استعفی دیں اور گھر جائیں۔
بلاول بھٹو نے لاہور میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا عدالتی فیصلے سے واضح ہے نیب سیاسی انجنیئرنگ کیلئے استعمال ہوتا ہے، نیب کے رہنے کا اب کوئی جواز نہیں، اس ادارے کو تالے لگا دینے چاہئیں۔ بلا تفریق احتساب کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اکٹھا ہونا ہو گا اور نئی قانون سازی کرنی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ عید کے بعد ہونے والی اے پی سی پر کام شروع کر دیا گیا ہے، شہباز شریف کی صحت یابی کے بعد اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس طلب کی جائے گی۔
بلاول کا کہنا تھا کہ پنجاب میں آن ٹریننگ وزیراعلی کو نہیں رکھا جا سکتا، ملک کے سب سے بڑے صوبے کی ٹیم ناہل، نالائق اور اب ناکام ہو چکی ہے، صوبے کی زراعت ختم ہو چکی۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کہا کہ یہ کرپٹ ترین حکومت ہے۔