خبرنامہ

بلاول بھٹو زرداری کا کل سے ملک گیر دوروں فیصلہ، شیڈول جاری

پاک فوج میری

کراچی:(ملت آن لائن)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کل سے ملک گیر دوروں کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں وہ اسلام آباد، پشاور، لاہور اور کراچی کے بعد نوڈیرو جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کل اسلام آباد روانہ ہوں گے جہاں وہ چار دن قیام کے بعد پشاور روانہ ہوں گے، بلاول ہاؤس سے جاری شیڈول کے مطابق بلاول بھٹو نو سے گیارہ دسمبر تک پشاور میں قیام کریں گے اور پیپلز پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری کل سے ملک گیر دوروں کا آغاز کریں گے، شیڈول جاری

بلاول بھٹو دورہ پشاور کے بعد واپس اسلام آباد پہنچیں گے اور اسلام آباد میں قیام کے بعد لاہور کا دورہ کریں گے، پی پی چیئرمین دورہ لاہور کے بعد واپس کراچی پہنچیں گے۔

پی پی ذرائع کے مطابق بعد ازاں چیئرمین پیپلزپارٹی 26 دسمبر کو نوڈیروروانہ ہوں گے جہاں وہ 27 دسمبر کو اپنی والدہ بینظیر بھٹو کی برسی تقریب میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو سے آج پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشیدشاہ ،چوہدری منظور اور وزیر اعلی سندھ ملاقاتیں کریں گے۔