بلاول کی ایوان میں الوداعی تقریر، دو دن قبل ہی پارلیمنٹ کو خیر باد کہہ دیا
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے آج قومی اسمبلی میں خصوصی طور پر شرکت کی اور الوداعی تقریر کرتے ہوئے دو دن پہلے ہی ایوان کو خیرباد کہہ دیا۔
میاں صاحب اور زرداری صاحب کو صحیح فیصلے لینے کا مشورہ، معنی خیز جملہ موضوع بحث بن گیا پارلیمنٹ ہاؤس سے روانگی کے وقت انہوں نے اپنے چیمبر کے سٹاف، بعض وزراء اور ارکان پارلیمنٹ سے بھی الوداعی ملاقات کی۔
اپنی تقریر کے دوران ایک موقعہ پر جب بلاول بھٹو نے جو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بھی ہیں یہ کہا کہ ’میاں صاحب اور زرداری صاحب کو ایسے فیصلے لینے چاہیے کہ آگے جا کر میرے اور مریم نواز کے لیے سیاست آسان ہو مشکل نہ ہو۔ تو ایوان میں موجود دونوں پارٹیوں کے ارکان نے ڈیسک بجائے اور بعد میں بلاول بھٹو کا یہ ’’معنی خیز جملہ‘‘ پارلیمنٹ ہاؤس کی راہداریوں میں موضوع بحث رہا۔
قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف نے گوکہ آج بھی متعدد بلوں کی منظوری دی لیکن منظوری سے قبل وہ محرکین سے بل کے بارے میں باقاعدہ طور پر تمام تفصیلات پر استفسار کرتے اور پھر متعلقہ وزارت کے وزیر یا پارلیمانی سیکرٹری سے بل کی منظوری سے قبل ان کی رائے لیتے۔
یونیورسٹیز کے بلوں کی منظوری کے موقعہ پر وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے ایک دفعہ پھر اپنا موقف دہراتے ہوئے کہا کہ ہم تعلیمی اداروں کے قیام کے مخالف ہرگز نہیں لیکن یہ ضرور چاہتے ہیں کہ یہ تمام نظام مطلوبہ شرائط کی تکمیل کے بعد ہو