بلوچستان اسمبلی بھی تحلیل : نگران وزیراعلی کیلئے مشاورت شروع
قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی کے بعد بلوچستان اسمبلی بھی تحلیل کر دی گئی۔ گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ کے لیے چار ناموں پر مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت نگران وزیر اعلیٰ کے لیے جمعیت علماءاسلام کی جانب سے سابق رکن قومی اسمبلی عثمان بادینی اور بی این پی کی جانب سے رکن صوبائی حمل کلمتی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے علی حسن زہری کے نام دیے گئے ہیں جب کہ سابق بیوروکریٹ شبیر مینگل کا نام بھی زیر غور ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ کا نام فائنل ہونے کے بعد 14 رکنی صوبائی نگران کابینہ تشکیل دیے جانے کا امکان ہے۔