خبرنامہ

بلوچستان زلزلہ: آرمی چیف جنرل باجوہ کی جوانوں کو سول انتظامیہ سے مکمل تعاون کی ہدایت

بلوچستان زلزلہ: آرمی چیف جنرل باجوہ کی جوانوں کو سول انتظامیہ سے مکمل تعاون کی ہدایت
راولپنڈی:

بلوچستان میں زلزلے پر آرمی چیف نے جوانوں کو سول انتظامیہ سے مکمل تعاون کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں فوجی دستے ریسکیو، ریلیف کے کاموں میں حصہ لیں، زلزلے سے متاثرہ آبادی کو درپیش مسائل کم کرنے میں مدد کی جائے۔

ادھر بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں گزشتہ روز آنیوالے زلزلہ کے بعد معمولات زندگی آہستہ آہستہ بحال ہونا شروع ہوگئے۔ ہرنائی کا بازار کھل گیا۔ لوگوں کی چہل پہل بھی شروع ہوگئی۔

زلزلہ کے بعد شہری متاثرہ مکانات اور دکانوں کی مرمت کر رہے ہیں اور جن کے گھر مکمل گر گئے وہ ملبہ اٹھانے میں مصروف ہیں۔ یاد رہے ہرنائی میں زلزلے سے 24 افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے۔