خبرنامہ

بھارتی خفیہ اداروں کا لائن آف کنٹرول کے ہیرانگر سیکٹر سے پاکستانی شہری کوگرفتارکرنے کا دعویٰ

نئی دہلی (ملت + آئی این پی) بھارتی خفیہ اداروں نے لائن آف کنٹرول کے ہیرانگر سیکٹر سے ایک پاکستانی شہری کوگرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق خفیہ ایجنسیوں نے مقامی پولیس کی مدد سے کنٹرول لائن کے ضلع کٹھوعہ کے ہیرانگر سیکٹر سے ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کیا ہے ۔گرفتار شخص کی شناخت 41سالہ عبدایوسف کے نام سے ہوئی ہے جسے مزید تحقیقات کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔واضح رہے بھارت اس سے قبل بھی کئی شہریوں کو گرفتار کرنے کے بعد انھیں پاکستانی قرار دے چکا ہے ۔