مظفر آباد (نیٹ نیوز) بھارت نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چھمب سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی ہے ، پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی سے بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فورسز نے آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر میں چھمب سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے ۔ فائرنگ کا سلسلہ صبح چار سے آٹھ بجے تک جاری رہا ، پاک فوج نے بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کا موثر انداز میں جواب دیا گیا اور بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں ۔ بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ۔