خبرنامہ

بھارتی فوج کی سماہنی سیکٹر پربلا شتعال فائرنگ

سما ہنی: (ملت+آئی این پی)بھارتی فوج کی ایک بار پھر کنٹرول لائن سما ہنی سیکٹر پر بلا شتعال فائرنگ و گولہ باری ایک خاتون زخمی ، متعدد مال میویشی ہلاک و زخمی ، سول آبادی پر بھی شدید ترین شیلنگ، پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی ‘دشمن کی گنیں خاموش کرا دیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری کا سلسلہ ایک بار پھر سما ہنی سیکٹر کی سول آبادی کو نشانہ بنا ڈالا سما ہنی کے سرحدی علاقوں چاہی نہالہ بڑوھ اور کوٹلی گوجراں پر شدید گولہ باری بڑوھ کے مقام پر تعظیم اختر زوجہ عرفان الہیٰ زخمی ہو گئی جبکہ راجہ یونس خان سیالہ کی بھینس اور بکری زخمی دیگر جگہوں سے جانوروں کے زخمی و ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں کنڑول لائن پر واقع سرحدی علاقوں بڑوھ، ڈنہ ، کوٹلی گجراں ، ہری پوری ، سیالہ ، بندلی ، کے لائن آف کنٹرول پر واقع دیہات ، بڑوھ ، ڈنہ سمیت کئی دوسرے علاقوں پر چھوٹے فائر کے ساتھ مارٹر شیلنگ کی اور سول آبادی کو بھی نشانہ بنایا جس سے سرحدی علاقوں کے مکین کئی گھنٹے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ادھر پاک فوج نے بھارتی فوج کے جواب میں موثر کارووائی کی اور دشمن کے مورچوں کو نشانہ بنایا فائرنگ و گولہ باری شروع ہوتے ہی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ہائی الرٹ کر دیا گیا اور عملہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت موجود رہا آخری اطلاعات تک فائرنگ و گولہ باری کا سلسلہ شروع تھا ۔