خبرنامہ

بھارتی فوج کے مظالم بند کرانے کیلئے اقوام متحدہ اپنا کرداراداکرے، وزیراعظم

نیویارک (ملت نیوز) وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پردنیاتوجہ دے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان دہشتگردی کاشکارہے ۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ بھارت کی پیشگی شرائط مذاکرات میں رکاوٹ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی آٹھ لاکھ فوج معصوم کشمیریوں پرظلم ڈھارہی ہے لیکن اس سے کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں ہوسکتے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کشمیر ی عوام کی اخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا۔وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ قابض فوج کشمیری عوام پرمظالم کے پہاڑتوڑرہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام کوحق خودارادیت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق دیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام کواحتجاج کاحق دیاجائے اوران پربھارتی فوج کے مظالم بند کرانے کے لئے اقوام متحدہ اپناکرداراداکرے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی فوج نے دہشتگردی کے خاتمے میں اہم کرداراداکررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے ساتھ مذاکرات چاہتے ہیں لیکن ہماری مذاکرات کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھاجائے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام سڑکوں پرآکرحق آزادی مانگ رہے ہیں لیکن بھارت ان کے حق کودبانے کی کوشش کررہاہے ۔انہوں نے کہاکہ مذاکرات کے لئے ہم تیارہیں لیکن بھارت ہماری اس خواہش کوکمزوری نہ سمجھے ۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج ہرقسم کے خطرے کامقابلہ کرنے کےلئے تیارہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ کے مختلف مشنوں میں اہم کرداراداکررہاہے جس کی اقوام متحدہ نے خود بھی تصدیق کی ہے