خبرنامہ

بھارتی ڈیموں میں پانی کی سطح خطرناک ہوگئی، پاکستانی دریاؤں میں سیلاب کا خدشہ

متنازع کشن

بھارتی ڈیموں میں پانی کی سطح خطرناک ہوگئی، پاکستانی دریاؤں میں سیلاب کا خدشہ

لاہور: بھارتی ڈیموں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے سے پاکستانی دریاؤں میں دوبارہ سیلاب کے خطرے منڈلانے لگے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خدشات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سرگرم ہوگئی، انڈیا کے دریا ستلج، بیاس اور راوی پر بننے والے ڈیم بالترتیب، 67 فی صد، 75 فی صد اور 89 فی صد پانی سے بھر گئے ہیں جس کے سبب پاکستان میں سیلاب کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں مزید بارشیں متوقع ہیں جس سے پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ ہوگا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بھارتی ڈیموں کی پوزیشن اور مزید بارشوں کی پیش گوئی کے باعث متعلقہ ادارے ہائی الرٹ ہیں، ضلعی انتظامیہ سے دریاؤں کی صورت حال سے مسلسل آگاہی حاصل کی جارہی ہے، مقامی آبادیوں کے ساتھ رابطے کا نظام بھی موجود ہے، دریاؤں کے راستے سے تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے سیلاب کے خطرے کے پیش نظر دریائے راوی کے اردگرد آبادیوں کا دورہ کیا اور حفاظتی اننتظامات کی ہدایات جاری کیں۔