خبرنامہ

بھارت تحمل سے رہے تو بہتر ہے،ایئر چیف

پاک فضائیہ:(ملت+اے پی پی) کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے بھارت کو دو ٹوک پیغام میں کہا ہے کہ بھارت تحمل سے رہے تو بہتر ہے،کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کی مکمل تیار ہیں۔ ایئر چیف نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیرکے حل پر توجہ دے، مقبوضہ کشمیر میں اڑی واقعے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی پر مکمل نظر ہے۔ سہیل امان نے کہا کہ ملک کی تینوں مسلح افواج ہمہ وقت تیار ہیں،ضرب عضب مکمل جنگ ہے اس میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے۔ کراچی میں ایئر چیف مارشل سہیل امان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نائیجیریا اور قطر کیلئے سپر مشاق طیارے تیارکررہے ہیں، ترکی کے ساتھ طیاروں کی فراہمی کا معاہدہ ہوگیا ہے۔ ایئر چیف مارشل نے مزید کہا کہ دوست ممالک کی مسلح افواج سے باہمی تعلقات مضبوط بنارہے ہیں،ملک میں طیارہ سازی کی صنعت مضبوط ہورہی ہے۔ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 کے دوران پاک فضائیہ اور فرانس کے درمیان جے ایف 17 کا مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے،مفاہمتی یاداشت پر پاک فضائیہ کے ایئرکموڈور وقار حیدر نے دستخط کئے ۔