خبرنامہ

بھارت دہشتگردی سے سی پیک کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے :لیاقت بلوچ

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حب دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے وہ سی پیک منصوبے کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے ، حکمران انتشار کا ذریعہ ہیں جبکہ پاکستان میں نفسا نفسی ، بیروزگاری بڑھ رہی ہے ، آئین میں پارلیمنٹ ، فوج سب کے دائرہ کار کا ذکر ہے ۔ راولپنڈی علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ کنونشن کا مقصد استحکام پاکستان اور علماء کا کردار اور تمام فقہ کے علماء کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے ، زرداری ، نواز دور میں علما کو ٹارگٹ کیا گیا ، حکمران خود انتشار کا ذریعہ ہیں ، برطانیہ میں بهی دہشت گردی ہو رہی ہے ، برطانیہ میں انتہا پسندی ہے ، برطانیہ اخلاقی لحاظ سے صفر ہو چکا ، امریکا نے دہشت گردی پیدا کی ، داعش ، طالبان امریکہ نے بنائے ، ڈونلڈ ٹرمپ جیت گیا لیکن اس کی عوام سڑکوں پر ہے ، اسلام آج بهی پهیل رہا ہے ، ہمارے نوجوانوں کو اخلاقی لحاظ سے تباہ کیا جا رہا ہے ، سعودی عرب کے بعد پاکستان میں سب سے زیادہ قربانیاں دی گئیں ، امریکہ ، برطانیہ پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ، آئین میں پارلیمنٹ ، فوج سب کے دائرہ کار کا ذکر ہے ، پاکستان میں نفسانفسی ، بیروزگاری بڑھ رہی ہے ۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ انڈیا کشمیر میں مظالم بند کرے ، صرف باتیں نہیں وزیر خارجہ لگایا جائے ، جنرل اسمبلی میں صرف خطاب نہیں کچھ عملی طور پرکیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس نے حکمرانوں کو بے نقاب کر دیا ۔ نیب ، ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو حکومت نے مفلوج کر دیا ہے ، ان مسائل کا حل سپریم کورٹ کمیشن سے نکالا جائے ، حب میں مزار پر دہشت گردی کے حوالے سے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ نریندر مودی پاکستان میں دہشت گردی کروانے کا اعتراف کرچکا ہے ۔ بهارت نے بلوچستان میں دہشت گردی کروائی ، شاہ نورانی دربار ، کوئٹہ سول ہسپتال پولیس کالج حملے میں انڈیا ملوث ہے ۔ بهارت سی پیک منصوبے کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے ، ہم سوچ بهی نہیں سکتے کہ مدینہ منورہ پر میزائل حملہ کیا جا سکتا ہے ۔