اسلام آباد: (ملت نیوز) بھارت کی انتہاء پسندانہ سوچ اور روایتی ہٹ دھرمی سے علاقائی تعاون اور خطے کا امن داؤ پر لگا دیا۔ بھارت نےسارک کانفرنس میں شرکت کرنے سے نہ صرف خود انکار کیا بلکہ چھوٹے ممالک کو دھمکا کر انہیں بھی شرکت سے روک دیا۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ بھارت اور بنگلا دیش نے 9 اور 10 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت نہ کرنےکا عندیہ دیا ہے تاہم تنظیم کے سیکرٹریٹ کی طرف سے پاکستان کو سفارتی سطح پر مطلع نہیں کیا گیا۔ ایسی صورتحال میں کانفرنس ملتوی ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ کہ اگر رکن ممالک میں سے ایک بھی کنفرنس میں شریک نہ ہو تو سارک کانفرنس منعقد نہیں ہوتی۔