خبرنامہ

بھارت کا اسلام آباد میں سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار

لاہور: پہلے کشمیریوں پر وار پھر جنگ کی پکار اور اب سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار بھارت خطے کا استحکام پاش پاش کرنے پر تل گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی ایشیائی علاقائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔ موجودہ چیئرمین نیپال کو بھی آگاہ کر دیا۔ جلتی پر تیل ڈالتے بھارتی میڈیا نے بنگلہ دیشی حمایت کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارتی بڑھکوں کے بعد ورلڈ بینک سے رجوع کر لیا۔ اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے واشنگٹن میں ورلڈ بینک حکام سے ملاقات میں معاملہ اٹھایا۔ بھارتی پاور منصوبوں کے ڈیزائن پر پاکستان کا اعتراض بھی اٹھایا۔ پاکستان کا مطالبہ تھا عالمی ادارہ بطور ضامن اپنا کردار ادا کرے۔ ورلڈ بینک نے معاملے میں اپنی ذمہ داری پوری کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔