راولپنڈی (ملت + اے پی پی) بھارتی فوج نے شاہ کوٹ، جور، بٹل، کریلہ، باغ، باگسر، ہاٹ سپرنگز سیکٹرز میں لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جن میں شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی افواج بھارتی چوکیوں کو ہدف بنا رہی ہے۔ جن سیکٹرز میں بھارتی افواج شہری آبادی کو ہدف بنا رہی ہیں وہاں شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ ملت نیوز کے مطابق بھارت کا جنگی جنون حد سے تجاوز کر گیا، بھارتی فورسز کی جانب سے بس کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 7 مسافر شہید ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے. تاہم ابھی بھی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے. بھارتی فورسز نے ایمبولینس پر بھی فائرنگ کی، وادی نیلم میں ایل او سی کے قریب بھارتی فوج نے بس کو نشانہ بنایا. مسافر بس کو ڈھڈیال کے قریب نشانہ بنایا گیا.