خبرنامہ

بھارت کی شیر کیمپ سیکٹر میں بلا اشتعال گولہ باری

مظفر آباد: (ملت+آئی این پی) بھارتی سرکار کے سر پر جنگی جنون سوار ، آزاد کشمیر میں شیر کیمپ سیکٹر میں بلا اشتعال گولہ باری کی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی فوج نے آزاد کشمیر میں شیر کیمپ سیکٹر میں بلا اشتعال گولہ باری کی گئی ۔ اس بار اڑی سیکٹر میں گولہ باری اور شیلنگ کی۔ بھارتی جارحیت کا پاک فوج کے جوانوں نے منہ توڑ جواب دیا۔ بھارت کی شر انگیزی سے سرحد پر موجود بستیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ شیر کیمپ سیکٹر سے ملحقہ علاقوں سے لوگ نقل مکانی کر رہے ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑیں گے۔ مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے انڈیا خطے کے امن سے کھیل رہا ہے۔