اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) مودی سرکار کی جانب سے مسلسل سرحدی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈی جی جنوبی ایشیا اینڈ سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو 24 گھنٹے میں دو بار دفتر خارجہ طلب کیا اور کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے فوجی جوانوں اور شہریوں کی شہادتوں پر احتجاج ریکارڈ کروایا۔ احتجاجی مراسلہ بھی جے پی سنگھ کے حوالے کیا گیا۔ واضح رہے آج بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے 3 پاکستانی فوجیوں کو شہید کر دیا جبکہ اس سے قبل بھارتی فوج کی جانب سے نیلم ویلی میں مسافر بس کو نشانہ بنایا گیا جس میں 7 مسافر شہید جبکہ سات زخمی ہو گئے تھے