اسلام آباد(ملت) اسلام آباد کے میئر شیخ انصر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو پریڈ گراﺅنڈ میں جگہ دے دی ہے،کسی صورت بھی شہر کو بند نہیں کرنے دینگے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے میئر شیخ انصر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو پریڈ گراﺅنڈ میں جگہ دے دی ہے،کسی صورت بھی شہر کو بند نہیں کرنے دینگے،یقین دلاتا ہوں عوام کے جان ومال کی حفاظت کی جائے گی، سکول اور کالج کھلے رہیں گے،بچوں کی تعلیم کا نقصان نہیں ہونے دینگے۔