اسلام آباد: کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ توانائی کے منصوبوں میں کبھی اتنی سرمایہ کاری نہیں کی گئی۔ جاری منصوبوں کی تکمیل سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے ساتھ روز گار کے نئے مواقع مسیر آئیں گے۔ سیکریٹری پانی و بجلی نے اجلاس کو بتایا کہ مارچ 2018 تک نیشنل گریڈ میں 11131 میگا واٹ بجلی شامل ہو گی جبکہ بجلی کی ترسیل کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں جاری تمام توانائی منصوبوں کی نگرانی خود کروں گا –