توشہ خانہ میں موصول تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ، بولیاں طلبکابینہ ڈویژن میں موجود زیورات، گھڑیوں اور کارپٹس سمیت دیگر موصول تحائف کی قدر معلوم کی جائے گی۔ اسلام آباد:کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ میں موصول تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ میں موصول تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کے لیے 30ستمبر تک نجی تخمینہ کاروں سے بولیاں طلب کر لی ہیں، بولیاں 30 ستمبر کو ہی کھولی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق توشہ خانہ میں موصول مختلف کیٹیگریز کے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جائے گا، زیورات، گھڑیاں اور کارپٹس سمیت دیگر موصول تحائف کی قدر معلوم کی جائے گی۔