خبرنامہ

جارحیت کا جواب دیا جائے گا، ڈی جی ایم او

راولپنڈی: (نلت+اے پی پی) آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی اور بھارتی ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے۔ دونوں ڈی جی ملٹری آپریشنز نے کنٹرول لائن کی صورتحال پر بات چیت کی ہے۔ پاکستانی ڈی جی ایم او نے اپنے ہم منصب کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا بھارتی جارحیت کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں جس کیلئے جگہ اور وقت کا چناؤ بھی خود کریں گے۔ واضح رہے آج بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے 3 پاکستانی فوجیوں کو شہید کر دیا جبکہ اس سے قبل بھارتی فوج کی جانب سے نیلم ویلی میں مسافر بس کو نشانہ بنایا گیا جس میں 7 مسافر شہید جبکہ سات زخمی ہو گئے تھے۔ پاکستانی فوج کی جانب سے بھی دشمن کو بھرپور جواب دیا گیا اور جوابی کارروائی میں بھارت کی متعدد فوجی چوکیاں تباہ کر دی گئیں۔ ادھر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو 24 گھنٹے میں دو بار دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔ کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے فوجی جوانوں اور شہریوں کی شہادتوں پر پاکستان نے احتجاج کیا۔