کراچی:(ملت آن لائن) اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کی اسلام آباد منتقلی مشکل ہوگئی۔
سپریم کورٹ نے 17 نومبر کو لاہور رجسٹری میں جعلی بینک اکاؤنٹس کے کیس کی سماعت کے دوران انور مجید کی اسلام آباد منتقلی کا حکم دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق اومنی گروپ کے گرفتار سربراہ انور مجید کی اسلام آباد منتقلی کا عمل مشکل میں پڑ گیا ہے اور قومی ادارہ امراض قلب کے پروفیسر نے انور مجیدکی طبی حالت نازک قرار دی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ معالج کے مطابق انور مجید کو بستر سے ہٹانا یا ہوائی سفر کرانا ممکن نہیں، ان کی سرجری کراچی میں دو اسپتالوں کے علاوہ کہیں بھی نہیں ہوسکتی۔