خبرنامہ

جنرل راحیل شریف انصاف دلانے کا وعدہ پورا کریں، طاہر القادری

ملت نیوز.. مانیٹرنگ …راولپنڈی میں‌قصاص ریلی سے ڈاکٹر طاہر القادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں‌کے اتحادی بھی انڈیا کے پے رول پر ہیں. کلبھوشن یادیو کی کالوں‌کا ریکارڈ رمضان شوگر ملز سے نکلا.. شریف برادران کی فیکٹریوں‌میں‌تین سو را ایجنٹ بیٹھے ہیں… ماڈل ٹائون کے قاتلوں‌میں شریف برادران کو پھانسی پر لٹکنا ہو گا. ہم چاہیں‌تو سات دن میں‌ قصاص اور انصاف لے سکتے ہیں. رائے ونڈ جائے گے تاریخ جلد بتائوں گا..راحیل شریف نے کہا تھا ماڈل ٹائون کے شہیدوں‌کا انصاف ضرور ملے گا. جنرل راحیل اگر انصاف دلائے بغیر ریٹائر ہو گئے تو اللہ کو کیا جواب دیں گے. وہ اپنا وعدہ پورا کریں. عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر دیکھ کر انہیں‌دلی خوشی ہوئی ہے. یہ قصاص مارچ کا پہلا فیز ہے. قصاص اور سالمیت پاکستان کے تین فیز ہیں. حکمرانوں، میڈیا اور عوام کو بتا رہا ہوں کہ اس تحریک کے پہلے رائونڈ کا فیصلہ تھا کہ میں‌خود خطاب نہیں‌کروں گا. اگلے دو رائونڈ ہمارے ہاتھ میں‌ہیں جس وقت چاہیں‌گے یہ راوئنڈ شروع کر دیں‌گے. ہم یہ عقیدہ رکھتے ہیں‌زندگی بھیک میں‌نہیں‌ملتی زندگی اور انصاف بڑھ کر چھیننا پڑتا ہے. قصاص کے بغیر قاتلوں‌کی جان نہیں‌چھوٹے گی. ہم قصاص لیں‌گے لیں‌گے لیں‌گے.