لاہور:(ملت آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نیب کے دفتر میں پیش ہوگئے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور ان کے بھائی سلمان شہباز کو آج طلب کیا تھا۔
حمزہ شہباز نیب کے سامنے پیش ہوگئے ہیں جب کہ سلمان شہباز لندن میں ہونے کے باعث پیش نہیں ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ حمزہ شہباز سے نیب کے تین ڈپٹی ڈائریکٹر تفتیش کررہے ہیں جن میں انٹیلی جنس، پراسیکیوشن اور انویسٹی گیشن ونگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر شامل ہیں۔
واضح رہےکہ حمزہ شہباز اس سے قبل بھی نیب کے سامنے پیش ہوچکے ہیں اور انہوں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے حفاظتی ضمانت بھی حاصل کررکھی ہے جب کہ ان کے والد اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں زیرحراست ہیں۔