خبرنامہ

حکومت میں نہ کوئی عہدہ رکھ سکتاہوں اورنا ہی رکھناچاہتا ہوں،جہانگیرترین

جہانگیر ترین آخر کار

علی پور:(ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیرترین کا کہنا ہے کہ حکومت میں نہ کوئی عہدہ رکھ سکتا ہوں اور نا ہی رکھناچاہتا ہوں ، جلد ہی ایسے راستے ہموار ہوجائیں گے ہر کوئی محنت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق علی پور میں ساؤتھ پنجاب فشریز پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیرترین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمارے ملک میں المیہ ہے، ہم کام میں خود رکاوٹیں پیدا کرتے ہیں ، ہم نے خود پیدا کی گئی رکاوٹوں کو ختم کرنا ہے۔

جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس ٹیلنٹ ہے، جلد ہی ایسے راستے ہموار ہو جائیں گے ہر کوئی محنت کرے گا، حکومت میں نہ کوئی عہدہ رکھ سکتا ہوں اور نا ہی رکھنا چاہتا ہوں۔

تقریب میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا محمودالحسن بھی موجود تھے۔

رانامحمودالحسن نے جہانگیرترین کو مثبت کام پر پی ٹی آئی کا ساتھ دینے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بہتری لانے میں تحریک انصاف کی حکومت کا ساتھ دیں گے۔

رانامحمودالحسن کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین کے سیاسی مخالف ہیں لیکن ان کی کاوشوں پر خوش ہیں۔