خبرنامہ

خواجہ آصف اور سعد رفیق سپریم کورٹ آنے کی بجائے فرائض سرانجام دیں، شاہ محمود

اسلام آباد(ملت + آئی این پی) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ سپریم کورٹ آنے کی بجائے اپنے فرائض سرانجام دیں،خواجہ سعد رفیق ٹاک شوز میں مت نظرآئیں ٹرین حادثے کی جگہ میں پہنچیں،خواجہ آصف ایک بار بھی لائن آف کنٹرول پر متاثرین کے پاس نہیں گئے،انہیں وہاں جانا چاہیے۔جمعرات کو تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ٹرین حادثے میں 19افراد شہید ہوگئے اور 50سے زائد زخمی ہیں،خواجہ سعد رفیق صاحب سے درخواست ہے جائیں۔ ان کی تعزیت کریں اور زخمیوں کیلئے امدادی کارووائیاں کریں،خواجہ آصف اور سعدرفیق ٹاک شوز میں مت نظر آئیں،خواجہ سعد رفیق ٹرین حادثے کی جگہ پہنچیں،خواجہ آصف ایک بار بھی لائن آف کنٹرول پر متاثرین کے پاس نہیں گئے،دونوں رہنما سپریم کورٹ نہ آئیں۔ اپنے فراض سرانجام دیں۔ہمارے وکلا نے مشاورت کے بعد ٹی او آرز مرتب کرلئے ہیں،وکلاء ٹی او آرز عدالت میں پیش کریں گے،پانامہ پیپرز سے متعلق سوالات مرتب کردیئے گئے ۔