خبرنامہ

خواجہ اظہار کی گرفتاری، مراد علی شاہ نے راؤ انوار کو معطل کر دیا

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو معطل کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ راؤ انوار نے سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کو گرفتار کیا تھا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایس ایس پی راؤ انوار نے غلط اقدام اٹھایا، اس لئے انھیں معطل کیا۔ خواجہ اظہار کی کس مقدمے میں گرفتاری ہوئی، تحقیقات کر رہے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر کامران فضل کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ خواجہ اظہار الحسن کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد رہا کیا جائے گا۔ اس سے قبل پولیس کی ایک ٹیم نے خواجہ اظہار کے گھر چھاپہ مارا تھا۔ پولیس کا موقف تھا کہ یہ چھاپہ بدنام زمانہ ٹارگٹ کی گرفتاری کیلئے مارا گیا جو مبینہ طور پر خواجہ اظہار کے گھر میں چھپا ہوا تھا۔ معطلی کے بعد دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو میں راؤ انوار کا کہنا تھا کہ خواجہ اظہار الحسن ٹارگٹ کلرز کے سربراہ ہیں۔ میں قانون کے مطابق ان کی گرفتاری ڈالی۔ انھیں دو مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔