خبرنامہ

خورشید شاہ نے ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کو تبدیلی کی گھنٹی قرار دیدیا

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پیش گوئی کی کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی سے پوری دنیا میں بڑی تبدیلی آئے گی۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں تبدیلی بھی ناگزیر قرار دیدی۔ اپوزیشن لیڈر نے تحریک انصاف کے سینیٹ کی قانون و انصاف کمیٹی میں نہ آنے پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان کو سیاست میں ناتجربہ کار قرار دے دیا۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حاضر سروس بھارتی فوجی افسر کلبھوشن یادیو را ایجنٹ کے طور پر پکڑا گیا مگر حکومت دنیا کو بھارت کا بھیانک چہرہ نہ دکھا سکی یہی چیز اگر بھارت کے ہاتھ لگ جاتی تو وہ پاکستان کو عالمی کٹہرے میں لاکھڑا کرتا۔