خبرنامہ

خوشگوار یادیں لے کر جارہا ہوں: عشرت العباد

کراچی: (ملت+اے پی پی) سابق گورنر سندھ عشرت العباد خان نے مزار قائد پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کسی سے کوئی گلہ نہیں۔ ان کا دل صاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کا مجھ سے دل دکھا ہو تو معذرت چاہتا ہوں۔ سیاسی جماعتوں، بزنس کمیونٹی اور سول سوسائٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا صوبے کی سیاسی قیادت اور جماعتوں نے بھرپور ساتھ دیا۔ عشرت العباد خان نے امید ظاہر کی کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ شہر سے دہشت گردوں کو چُن چُن کر ختم کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نجی پرواز سے دبئی روانہ ہو گئے ۔