بنی گالہ (ملت ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کل کا دھرنا موخر کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ بنی گالہ میں کارکنوں سے خطاب کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کے کارکنوں نے حکومت کیخلاف احتجاج میں ان کا ساتھ دیا جس پر وہ ان کے مشکور ہیں ،عمران خان نے کہا کہ ہمارا مقصد ہورا ہوگیا ، بس کچھ دیر کی بات ہے ، پرسوں سے وزیر اعظم کی تلاشی کا کام شروع ہوجائے گا ۔ اس موقع پر عمران خان نے وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کا بھی شاندار الفاظ میں شکریہ ادا کیا اور ان کی خدما ت کو خراج تحسین پیش کیا ، عمران خان کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران پرویز خٹک کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مگر انہوں نے عوام کا ساتھ نہیں چھوڑا ،اب ہم کل پریڈ گرائونڈ میں دو بجے جلسہ کریں گے جس میں مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ اس ملک میں جتنے لوگوں نے کرپشن کی ، دو نمبر کام کئے ان سب کے بلاامتیاز احتساب کا وقت آ گیا ہے ۔