اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) دہشتگردی میں ملوث بھارتی خفیہ اداروں کے مزید دو اہلکاروں کو پاکستان سے بے دخل کر دیا گیا ۔ بلبیر سنگھ بھارتی انٹیلی جنس بیورو کا پاکستان میں اسٹیشن چیف اور جیابالن سینتھل بھی آئی بی کے لئے کام کرتا تھا۔ دونوں اہلکار نجی ائر لائن کی پرواز سے براستہ دبئی روانہ ہوئے۔ دفترخارجہ کے مطابق بھارتی سفارتخانہ سفارتکای کی آڑ میں تخریبی سرگرمیوں کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ بھارتی ہائی کمیشن کے 8 اہلکار اہلکار آئی بی کے انڈر کور افسر ہیں۔ یہ آٹھ اہلکار تحریک طالبان کے ساتھ رابطے میں تھے جبکہ کراچی، بلوچستان اور گلگت بلستان میں دہشتگری کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔