اسلام آباد اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے نہ دے، ممبئی حملوں کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں دیکھنا چاہتے ہیں، دہشتگردوں اور عسکریت پسندوں کے خلاف پاکستان کی کارروائی قابل تعریف ہے
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کی میڈیا کو بریفنگ
واشنگٹن (ملت+آئی این پی )امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہاہے کہ دہشتگردی اور عسکریت پسندی کے خاتمے کیلئے پاکستانی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ اسلام آباد اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے نہ دے۔ افغانستان میں بم دھماکے میں جانی نقصان پر افسوس ہے۔ واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران جان کربی نے کہاکہ ممبئی حملوں کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ دہشتگردوں اور عسکریت پسندوں کے خلاف پاکستان کی کارروائی قابل تعریف ہے۔ ایک سوال پر جان کربی نے کہا کہ دہشتگردی اور عسکریت پسندی کے خاتمے کیلئے پاکستان سے رابطے میں ہیں۔ روسی صدر کا بیرون ممالک سے سفارتی عملہ واپس بلانے سے متعلق سوال پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ انہیں اس کے متعلق کوئی علم نہیں ہے۔ جان کربی نے افغانستان کے صوبہ بلخ میں بم حملے کی مذمت کی۔